نئی دہلی:15 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)دنیاکے کئی اہم ماہرین اقتصادیات کی طرف سے ہندوستان کی اقتصادی ترقی سے منسلک اعداد و شمار میں سیاسی مداخلت پرتشویش جتائے جانے کے بعد کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگایا اور الزام عائدکیاہے کہ وہ روزگار پر حقیقت اور اپنی ناکامی چھپانے کے لئے کی کوشش کر رہے ہیں۔گاندھی نے ٹویٹ کر کہاکہ نریندر مودی سچ چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ روزگار سے منسلک اعداد و شمار کہیں عوامی نہ ہو جائیں۔ خبروں کے مطابق ماہرین اقتصادیات اورسماجی دانشمندوں نے اقتصادی اعداد و شمار میں مبینہ سیاسی مداخلت کو لے کر تشویش ظاہرکی ہے۔کل108ماہرین نے ایک مشترکہ بیان میں اعداد و شمار تنظیموں کی ادارہ آزادی بحال کرنے اپیل کی ہے۔جی ڈی پی کے اعداد و شمار میں ترمیم کرنے اور این ایس ایس او کی طرف سے روزگار کے اعداد و شمار کو روک کر رکھے جانے کے معاملے میں پیدا ہوئے تنازعہ کے پیش نظر یہ بیان آیا ہے۔